سرینگر//وادی کشمیر میں 13جولائی1931کے ’یوم شہدا ء‘ کے موقعہ پر ایک روزہ ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال ہوئیں جس کے دوران سنڈے مارکیٹ لالچوک میں لوگوں نے اشیایہ ضروریہ کی خریداری کی۔ اتوارکو بیشتر کارو باری ادارے کھلنے کے ساتھ ساتھ معمول کا ٹرانسپورٹ سڑکوں پر چلتا رہااور بازاروں میں کافی رش دیکھنے کو ملا ۔لالچوک میں ’’سنڈے مارکیٹ ‘‘ میں کافی رش تھا اور لوگوںنے مختلف اشیاء کی خریداری کی۔ اس دوران مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ غیر ریاستی سیلانی بھی مارکیٹ میں تھے اور من پسند چیزوں کی خریداری کی۔