بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر ناشری ٹنل کے اندر اور سڑک پر یکے بعد دیگرے پیش آئے کئی حادثوں کی وجہ سے شاہراہ پر ناشری ٹنل کے دونوں طرف کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا۔ پیڑا کے نزدیک ایک ٹرک کے پلٹ جانے کے بعد مزید دو ٹرک اس کے ساتھ ٹکرائے اور ناشری ٹنل کے اندر بھی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔ اس کے علاوہ چملواس لنک روڈ اور شاہراہ پر شیر بی بی کے مقام پردو الگ الگ سڑک حادثوں میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ ہفتے کی صبح پیش آئے اس حادثے کے بعد شاہراہ کو ڈیڑھ دوگھنٹوں میں قابل آمدورفت بنایا گیا اور جام میں پھنسے ٹریفک کو آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔