سرینگر// اندرون ملک پروازوں کی قیمتوں میں یکم جون سے 13سے16فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔یہ اطلاع پیر کو ایک ٹی وی چینل نے دی۔
اطلاع میں مزید بتایا گیا کہ مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے کئے گئے اس فیصلہ کے بعد اندرون ملک پروازوں میں 300 روپے سے 1000 روپے کا اضافہ ہوگا۔
ملک بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران پروازوں پر عائد کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں فضائی مسافروں میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ ملک بھر کی بیشتر ریاستوں میں حالات کے معمول پر آنے کے بعد ہی فضائی مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔