ریاسی / /دارالعلوم پیام رضا جامع مسجد زیرو موڑ تلواڑہ ریاسی میں یک روزہ پیامِ رضاکانفرنس کاانعقاد کیاگیا جس کی صدارت شیخ طریقت دانائے رموز شریعت خلیفہ سرکار مفتء اعظم ہند حضرت مولانا مفتی محمد ایوب خان نعیمی پرنسپل عربی یونیورسٹی جامعہ نعیمیہ مراد آبادنے کی۔ اس دوران مناظر اہلسنت واعظ ملت ناشرمسلک اعلیٰ حضرت خلیفہ سرکار مفتی اعظم ہندعبدالستار ہمدانی دام ظلہ العالی، پور بندر گجرات واعظ خصوصی کے طورپرتشریف فرماتھے۔اس موقعہ پر مقررخصوصی نے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر رحمت دوعالم ؐ کی ولادت سے پہلے اوربعدکے زمانے کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوںنے سرورکونین حضرت محمد ؐ کی پیدائش عالم انسانیت پراللہ تعالیٰ کااحسان عظیم قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ آنحضورحضرت محمدﷺ کواللہ تعالیٰ نے عالم انسانیت کیلئے طبیب بناکربھیجا۔ انہوں نے آپ ؐ کی سیرت مبارکہ کی پیروی کوتمام مسائل سے نجات کاذریعہ قراردیا۔عبدالستار ہمدانی نے کہاکہ آج مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات پرعمل کرناچھوڑدیاہے جس کے سبب وہ شعبہ ہائے زندگی کے ہرمیدان میں مشکلات میں جکڑے ہوئے ہیں۔مفتی محمد ایوب خان نے کہاکہ اسلام امن ،اخوت ،بھائی چارے کادرس دیتاہے۔انہوں نے مسلمانوں سے اپنے کردارکے محاسبے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ اگرکوئی اپنی آخرت سنوارناچاہتے ہیں توحضرت محمدؐ کی تعلیمات پرعمل کرے۔انہوں نے کہاکہ نماز،زکوۃ ، حج ،روزہ جیسی چندعبادات کانام نہیںاسلام نہیں بلکہ کل زندگی کواسلام کے تحت ڈھالنااسلام ہے۔اس موقعہ پرمفتی محمدایوب خان نے کہاکہ مسلمانوں کواللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی توبہ ،اوربھٹکے ہوئے راستے سے راہ مستقیم پرلوٹنے کی توفیق عطافرمانے کی دعاکرنے کی تلقین کی۔انٹر نیشنل معروف ثنا خواں مداح رسول بلبل باغ طیبہ پیکر ترنم حضرت مولانا حافظ قاری سیّد عبدالوصی برکاتی نوری رضوی آف عروس البلاد ممبئی نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔کانفرنس کاانعقاد مولانا ریاض احمد رضوی درماڑی مہتمم و اراکین کمیٹی دارالعلوم پیام رضا جامع مسجد زیرو موڑ تلواڑہ ریاسی جموں و کشمیر اور مفکر عصر حضرت علامہ ڈاکٹر ابوزر حسین بانی و سرپرست اعلیٰ دارالعلوم پیام رضا جامعہ مسجد زیرو موڑ تلواڑہ ریاسی ودیگران نے کیاتھا۔اس دوران معززین علاقہ نے کانفرنس کے منتظمین نے مقررین اورلوگوں کاکانفرنس کوکامیاب بنانے کیلئے تعاون دینے کے سلسلے میں شکریہ اداکیا۔