یواین آئی
لکھنو//بجلی ملازم جوائنٹ جدوجہد کمیٹی کی اپیل پر اترپردیش میں بجلی کی نجکاری کے خلاف بدھ کو بھی احتجاجی مظاہرہ ہوئے۔ کمیٹی نے کہا کہ نجکاری اور کنٹریکٹ ملازمین کو ہٹائے جانے کے خلاف کل بھی مظاہرہ جاری رہے گا۔جدوجہد کمیٹی کے کنوینر شیلندر دوبے نے کہا کہ پوروانچل وددت وترن نگم اور دکشنانچل ودد وترن نگم کے نجکاری کے اعلان ہوتے ہی پاور کارپوریشن منجمنٹ نے بجلی ملازمین، کنٹریٹ ملازمین اور انجینئروں کی بڑے پیمانے پر نکالے جانے کامنصوبہ تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت کافی کم تنخواہ پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ہٹانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منجمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوروانچل وددت وترن نگم اور دکشنانچل وددت وترن نگم کی نجکاری کیا جانا ہے لیکن کنٹریکٹ ملازمین کو سبھی نگموں میں ہٹایا جارہا ہے۔ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ منجمنٹ کا منصوبہ مکمل توانائی شعبے کی نجکاری کرنے کا ہے۔جدوجہد کمیٹی نے پاور کارپوریشن منجمنٹ کو خط بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ہٹانے کے فیصلے کو منسوخ کیا جائے۔