عظمیٰ نیوز سروس
جموں//تازہ ترین یونین پبلک سروس کمیشن کیڈر کی تقسیم میں، جموں و کشمیر سے ارم چودھری کو انڈین خارجہ سروس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ محمد حارث میر کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس جبکہ غلام حیدر اور جے کے اے ایس افسر وشال کو انڈین پولیس سروس دی گئی ہے۔یونین ٹیریٹری سے دس دیگر امیدواروں کو مختلف گروپ اے کی مرکزی خدمات الاٹ کی گئی ہیں۔ یہ مختص رینک، ترجیحات اور سروس کی ضروریات کی بنیاد پر کی گئی تھیں۔