Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

’یو م مادر‘اور کشمیر,’یہ ایسا قرض ہے جو میں کبھی ادا کر ہی نہیں سکتا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 14, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سرینگر// یوم مادر کیلئے دنیابھر میں اگر چہ مختلف اصطلاحیں ہو سکتی ہے تاہم کشمیر ی مائوں کیلئے اس کا الگ ہی معنی اور تعریفیں ہیں۔ وادی میںگزشتہ30برسوں سے لاتعداد مائوں کی گود خالی ہوچکی ہیں،اور اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔مائوں کے دل پر لگے زخم اور جگر گوشوں کی بچھڑ جانے کا غم ان کیلئے ایسا درد ثابت ہو رہا ہے جس کو چاہتے  نہ چاہتے بھی فراموش نہیں کر پار ہے ہیں۔خون کے دھبوں میں لپٹیں وادی میں یوم مادر بے بس اور اشکوں سے لبریز آنکھوں میں صرف اپنے جگر پاروں کیا یادیں لیکر آتا ہے،اور ان مائوں کیلئے صبر کا دامن تھامنے کے سوا اور کوئی چارہ اور چارہ گر بھی نہیں۔1990سے ہی وادی میں مائوں کی گود اجڑنے کا سلسلہ شروع ہوا اور ان کے جگر بھی چھلنے ہوئے،اور ان زخموں پر سالہا سال گزر جانے کے بعد بھی زخموں پر مرہم نہ لگنے کی وجہ سے وہ ابھی بھی رس رہے ہیں۔2008کے بعد2010اوراب گزشتہ برس کی عوامی ایجی ٹیشن کے دوران زائد از300شہری جان بحق ہوئے جس میں اکثریت کمسنوں اور طلاب کی تھی۔ طفیل متو،زاہد فاروق،وامق فاروق،عمر قیوم، دانش سلطان،مومن شفیع،جنید احمد سمیت درجنوں چھوٹے اور معصوم بچوں کے سینوں کو چھلنی کیا گیا اور انکی مائوں کے ہاتھوں میں انکی لاشیں سونپی گئی۔ وادی میں گزشتہ برس حزب کمانڈر برہان وانی کے جان بحق ہونے کے بعد شروع ہوئی احتجاجی لہر کے دوران بیسوں طلاب جان بحق ہویں جن میں دانش سلطان ہار و نامی 7ویں جماعت کا طالب علم بھی شامل ہے۔اہل خانہ کے مطابق2ستمبر کو دانش باہر گیا تھا اور اس دوران کسی علاقے میں سنگبازی کے بعد پولیس اس علاقے میں داخل ہوئی اور چھوٹے بچوں کو پل پر دونوں اطراف سے گھیرے میں لیا،جبکہ3کمسنوں نے دریائے جہلم میں چھلانگ ماری دی۔2 نوجوان اگرچہ دوسرے کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے تاہم دانش کامیاب نہ ہوسکا اور غرقاب ہوا۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ فورسز اور پولیس نے دریا میں بھی اس پر پتھرئوں سے وار کیا۔ دانش کی والدہ کیلئے یوم مادر اپنے جدا ہوئے لخت جگر کی یاد میں آنسوں بہانے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔دانش کی کتابیں،وردی،جرابے اور جوتا آج بھی سلیقے سے رکھا گیا ہے،اور اس کی والدہ اپنے بیٹے کے ان چیزوں کو دیکھ کر خون کے آنسو بہا رہی ہے۔دانش کی والدہ کا کہنا ہے’’ وادی میں طلبہء کے احتجاجی لہر کے بعد اسکول بند کھل بھی رہے ہیں اور بند بھی ہو رہے ہیں،تاہم اسکا معصوم بیٹا قبر میں ہے ،اسکول میں نہیں‘‘۔اسکا کا ماننا ہے کہ اب بھی انہیں اس بات کا حساس ہو رہا ہے کہ دانش ابھی گھر آئے گا۔دانش کے والد محمد سلطان نے بتایا’’ دانش کی جدائی کے بعد اس کی والدہ نفسیاتی عارضہ میں مبتلا ہوگئی اور اسکا علاج اب بھی جاری ہے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ میں اپنی اہلیہ کا دل بہلانے اور اس کی توجہ دیگر چیزوں کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتا ہو،تاہم وہ صرف اپنے بیٹے کی رٹ لگائی بیٹھی ہے۔ دانش ہی نہیں بلکہ سعید پورہ سرینگر کے جنید کی والدہ بھی اپنے جگر پارے کی جدائی میں نڈھال ہے۔8اکتوب کو اپنی ہی گھر کے باہر پیلٹ بندوق کا نشانہ بنے جُنید کی والدہ نے ضد کی کہ اس کے بیٹے کو مزار شہداء میں نہیں بلکہ علاقے میں ہی سپرد خاک کیا جائے تاکہ وہ  اپنے معصوم کی قبردیکھا کرے ۔۔جنید کی والدہ کا کہنا ہے’’ میری دنیا ہی اجڑ گئی اور میرے جینے کا سہار مجھ سے چھوٹ گیا‘‘ دیگر بچوں کو اسکولی وردیوں میں ملبوس بیگ کندھے پر اٹھائے جُنید کی والدہ انہیں دیدہ تر ہوکر دیکھتی ہے،شاید اس بھیڑ میں وہ اپنے بچے کو دیکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ سرینگر کے ہارون علاقے سے تعلق رکھنے والا ناصر شفیع قاضی بھی17ستمبر کو پیلٹ کا شکار بنا۔7ویں جماعت کے اس طالب علم کی والدہ جہاں بیٹے کے جانے کے غم سے نڈحال ہے وہی،وہ دیوانہ وار اپنے جگر پارے کی جدائی کو محسوس کر رہی ہے۔ناصر کی والدہ کو جیسے یقین ہی نہیں ہو رہا ہے کہ اس کا بیٹا اس سے بچھڑ گیا ہے،اور وہ اب روزحشر ہی اس سے ملاقی ہوگی۔طفیل متوکی ماں جہاں حصول انصاف کے انتظار میں دن گزا رہی ہے وہی 11ویں جماعت کے طالب علم جاوید ماگرے کی والدہ کا جگر افسپا کے نشتر سے چھلنے ہوا اور14برس کے بعد بھی اس کو انصاف نہیں ملا۔۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا
برصغیر
ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب
تازہ ترین
گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
تازہ ترین
ضلع پولیس پونچھ نے لاپتہ شخص کو برآمد کر کےاُس کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال

Related

تازہ ترینکشمیر

شیلنگ کے زخم ذہنوں پر باقی: اُوڑی میں خواتین و بچے شدید نفسیاتی دباو کے شکار

July 12, 2025
تازہ ترینکشمیر

سوپور میں پولیس کے نام پر رقم اینٹھنے والا جعلساز گرفتار

July 12, 2025
تازہ ترینکشمیر

جے کے اے ایس افسر عمر گلزار کو اسسٹنٹ کمشنر نزول سرینگر کا اضافی چارج سونپا گیا

July 12, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

منفی بیانیے دم توڑ چکے ہیں ، جموں و کشمیر میں اب خودمختاری کی نئی صبح کا آغاز: منوج سنہا

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?