نئی دہلی//بھارت نے کہا ہے کہ ہندوپاک کے درمیان دوطرفہ مسائل کا حل بات چیت سے ہی ہو سکتا ہے ۔اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کے اعلان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بوگلے نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سکریڑی جنرل کے بیان سے واقف ہیں کہ انہوں نے یہ مسئلہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اُن کا جواب دیکھا ہے ، وہ میڈیا کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مسائل آپسی بات چیت سے ہی حل ہو ں گے اور اس کے بارے میں سکریٹری جنرل کو آگاہ کر دیا گیا ہے ،یاد رہے اقوام متحدہ کے سیکر یٹری جنرل نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ معاملہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کیساتھ کئی بار اٹھایا ہے۔