پلوامہ// پلوامہ کے اچھ گوز علاقہ میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے درختوں سے سیب گرا کر تباہ کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کچھ نامعلوم افراد نے غلام احمد برڈانہ کے باغ میں درختوں پر سے سیبوں کو گرا کر لاکھوں روپے کا نقصان کیا ۔ غلام احمد نے بتایا کہ ’’جب وہ باغ میں پہنچا تو وہاں سیبوں کو درختوں سے گرا ہوا دیکھ کر حیران ہوگیا اور تشویش کا اظہار کیا۔مقامی لوگوں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ۔ غلام احمد نے کہا کہ حادثے کے بعد ہی مقامی افراد نے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔پولیس افسر نے بتایا کہ "انہوں نے شکایت درج کی ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔