الہ آباد// الہ آباد کے سنگم ساحل کے کنارے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے منعقد پروگرام میں اس وقت افراتفری کا ماحول ہو گیا ۔ دراصل ماگھ میلے میں آر ایس ایس کی تعلیم یونٹ ودیا بھارتی کی طرف سے منعقد کیا گیا جس میں 15,000طلبہ شامل ہوئیں وہیں اسی درمیان کیمپ کا افتتاح کے وقت جب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تقریر چل رہا تھی تبھی پروگرام کے دوران کئی طالبات تیز دھوپ کی وجہ سے بیہوش ہو گئیں ۔واضح رہے کہ وزیر اعلی کو صبح 11:15 بجے پروگرام میں آنا تھا ، لیکن وہ 45 منٹ تاخیر سے آئے اور صبح سے تیز دھوپ میں تمام طالبات کو پریشان ہونا پڑا ۔ 12:00 بجے کے بعد پروگرام کی شروعات ہوئی اور کافی دیر کے بعد وزیر اعلی نے خطاب کیا ۔ تیز دھوپ کی وجہ سیطالبات بیہوش ہونے لگیں ۔ جس سے اس سے پروگرام میں افراتفری مچ گئی ۔اس دوران طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے بھی حوصلے پست ہوگئے اور وہ بھی پروگرام سے پریشان ہو گئیں پروگرام میں موجودٹیچروں کا کہنا ہے کہ پروگرام میں اچھا نظام نہیں تھا۔