گونڈا// اترپردیش کے ایک وزیر کے قافلے کی ایک کار نے ایک پانچ سالہ بچے کو کچل ڈالا ۔ یہ واقعہ گونڈا میں پیش آیا اور بچہ جائے واردت پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ اوم پرکاش راج بہار کا یہ قافلہ دورے پر تھا جب یہ واقعہ پیش آیا ۔ اترپردیش کے وزیراعلی نے اس معاملے کے جانچ کا حکم دیا اور بچے کے خاندان کو پانچ لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا ۔ شیوگوسوامی اپنے ماں اور دادی کے ساتھ سڑک کے کنارے کھیل رہا تھاجب وزیر کے قافلے کی ایک کار نے اسے کچل ڈالا ۔ اس کی ماں کا کہنا ہے کہ کسی نے بھی اس کو بچانے کی کوشش نہیں کی ۔ جب کہ باپ کا کہنا ہے کہ اس کا رمیں وزیر خود سفر کررہے تھے۔ گائوں و الوں نے بھی کہا کہ پولیس وقت پر نہیں پہنچی بعد میں ڈرائیور کے خلاف تیز چلانے کے سلسلے میں کیس در ج کیا گیا ۔