عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوگا کے شوقین افراد کے ساتھ 11ویں بین الاقوامی یوگا دن کی تقریب میں حصہ لیا اور عام یوگا پروٹوکول کے مطابق آسنوں کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تیز رفتار دُنیا میں یوگا یوگا بے حد ضروری ہے ۔ یوگا تناؤ کو کم کرتا ہے اور معیارِ زندگی کو بہتر بناتا ہے ۔ اس سال کے بین الاقوامی یوگا ڈے تھیم ’ یوگا برائے ایک زمین ، ایک صحت ‘ انسانیت کیلئے اور صحت کیلئے جامع نقطہ نظر کو اجاگر کرتا ہے ۔ یہ قدیم ہندوستانی روایت معاشرے میں ذہنی اور روحانی ہم آہنگی کو یقینی بناتی ہے اور جسم ، دماغ اور روح کو ہم آہنگ کرتی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یو گا کو روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں اور دوسروں کو خوشحال زندگی گذارنے کیلئے یوگا پر عمل کرنے کی ترغیب دیں ۔