یوکرین کے4علاقوںکے الحاق کیخلاف قرار داد | اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں روس نے ویٹو کر دی

نیویارک// روس نے 4 یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے4 علاقوں کے الحاق کے خلاف امریکا نے قرارداد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں پیش کی جسے روس نے ویٹو کردیا۔قرارد داد میں روس کے اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ قرارداد میں روس سے 24 فروری تک یوکرین سے انخلا کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 ارکان ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 4 ممالک غیر حاضر رہے۔ غیرحاضر ممالک میں چین، برازیل، بھارت اور گبون شامل تھے۔ روسی صدر نے یوکرینکےعلاقوں ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا کے روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا۔یوکرین کے بعض علاقے کا روس میں انضمام پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے زور دے کر کہا ہے کہ ماسکو کا یوکرینی زمینوں کو ضم کرنے کا فیصلہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خطرناک پیش رفت ہے ۔