Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

یوکرین کا ماسکوپر بڑا ڈرون حملہ | فضائی اور ٹرین سروس معطل

Towseef
Last updated: March 11, 2025 10:23 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

کیف //یوکرین نے علی الصبح روس کے دارالحکومت ماسکو پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑے ڈرون حملے کیے ہیں، جن میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور فضائی و ٹرین سروسز معطل ہوگئیں۔ ماسکو کے گورنر آندرے ووروبائیوف نے میسجنگ ایپ ’ٹیلی گرام‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’آج صبح 4 بجے ماسکو شہر اور خطے پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا گیا، فی الحال ایک شخص کی موت اور 3 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے‘۔ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے کہا کہ کم از کم 69 ڈرون تباہ ہوئے جو کئی مراحل میں شہر کے قریب پہنچے تھے۔ماسکو اور اس کے آس پاس کا علاقہ کم از کم 2 کروڑ 10 آبادی کے ساتھ، استنبول کے ساتھ ساتھ یورپ کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔روس کے ایوی ایشن واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد ماسکو کے چاروں ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں تاکہ فضائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ماسکو کے مشرق میں یاروسلاول اور نزنی نووگورود کے علاقوں میں 2 دیگر ہوائی اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔آندرے ووروبائیوف نے کہا کہ کریملن سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں خطہ ماسکو کے ضلع رامینسکوئے میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں کم از کم سات اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا ہے اور رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔خبر رساں ادارے ’آر آئی اے‘ کے مطابق ماسکو سے تقریباً 35 کلومیٹر جنوب میں واقع ضلع ڈومودیدوو میں ریلوے اسٹیشن پر ڈرون کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔روس کی سیکیورٹی سروسز سے قریب سمجھے جانے والے نیوز ٹیلی گرام چینل بازا اور دیگر روسی نیوز ٹیلی گرام چینلز نے ماسکو کے ارد گرد متعدد رہائشی عمارتوں میں آگ لگنے کی ویڈیوز پوسٹ کیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے واقعات حملوں کی وجہ سے پیش آئے تھے۔واضح رہے کہ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکا اس 3 سالہ جنگ کے خاتمے پر زور دے رہا ہے جو فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔امریکا اور یوکرین کے وفود آج سعودی عرب میں امن مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔ماسکو خطے کے جنوب مشرق میں واقع ریازان خطے اور یوکرین کی سرحد پر واقع بیلگورود کے علاقے کے گورنروں نے بھی کہا کہ ان کے علاقے ڈرون حملوں کی زد میں ہیں۔ علاقائی گورنر نے کہا کہ بیلگورود کے علاقے میں متعدد بستیاں بجلی سے محروم ہیں۔نومبر میں بھی ماسکو پر اس وقت تک کے سب سے بڑے ڈرون حملے کیے گئے تھے جن میں کم از کم 34 ڈرونز کو تباہ کیا گیا تھا، ان حملوں میں دارالحکومت کے ارد گرد کم از کم ایک شہری ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہو گئے تھے۔یوکرینی حکام اکثر یہ کہتے رہے ہیں کہ اس کے حملوں کا مقصد ماسکو کی مجموعی جنگی تیاریوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے اور یہ یوکرین پر روس کی مسلسل بمباری کا جواب میں ہے۔دونوں فریق حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے انکار کرتے ہیں، لیکن ان میں سے اب تک ہزاروں افراد اس تنازع میں ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے اکثریت یوکرینی شہریوں کی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عید کے دن تھنہ منڈی میں صفِ ماتم | المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق،1زخمی
پیر پنچال
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
ڈوڈہ کے منو گندوہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر ،بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ
خطہ چناب
سانبہ میں زنگ آلود ماٹر شل بر آمد | بم ڈسپوزل سکارڈ نے ناکارہ بنایا
جموں

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

جے شنکر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں بیلجیئم کی حمایت کا خیر مقدم کیا

June 9, 2025
بین الاقوامیتازہ ترین

حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت

June 8, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق

June 8, 2025
بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?