Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

یوکرین میں پھنسے بھارتی شہری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 5, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
جنگ زدہ ملک یوکرین میں حالات بدستور کشیدہ بنے ہوئے ہیں اور روس کے حملہ کے نتیجہ میں وہاں کشیدگی بدستور بڑھتی ہی چلی جارہی ہے اور یوکرینی حکومت کی جانب سے مزاحمت کے باوجود روس مسلسل یوکرینی علاقوں پر قابض ہوتا چلا جارہا ہے ۔خطہ میں کشیدگی کے چلتے ہمارے ملک بھارت میں بھی کافی تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ یوکرین کے مختلف شہروں میں ہزاروں ہندوستانی شہری مقیم ہیں جن میں سے زیادہ تر تعداد ایسی طالب علموں کی ہے جو یوکرین میں طب کی تعلیم حاصل کررہے تھے ۔اب تک براہ راست گولہ باری کی وجہ سے ایک بھارتی طالب علم کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ دوسرا طالب علم بیماری کی وجہ سے دم توڑ گیا ۔کشیدہ حالات میں ایک طرف یوکرین یں پھنسے طالب علم بے سرو سامانی کی حالت میں مسلسل وطن واپسی کیلئے سرکار سے اپیلیں کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب یہاں ان طالب علموں کے والدین بھی پریشانی کی حالت میں اپنے بچوں کی واپسی کو لیکر سرکار پر دبائو بنا رہے ہیں۔گوکہ ان طلباء اور ان کے والدین کی تشویش بجا ہے اور سرکار کو ہنگامی بنیادوں پر اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی بنانی چاہئے لیکن یہ اتنا آسان کام نہیں ہے ۔مرکزی حکومت نے پہلے ہی یوکرین نے بھارتی شہریوں کی محفوظ واپسی کیلئے ایک ہنگامی اور بہت بڑا آپریشن شروع کررکھا ہے جس کیلئے نہ صرف ایئرانڈیا اور نجی فضائی کمپنیوں بلکہ بھارتی فضائیہ کی بھی مدد لی جارہی ہے اور آپریشن گنگا کے تحت اب روزانہ کی بنیاد جنگ زدہ خطہ سے ہزاروں کی تعداد میں طلاب کو واپس وطن لایا جارہا ہے ۔ جمعرات کومرکزی حکومت نے آپریشن گنگا کے تحت 22 فروری سے جنگ زدہ ملک یوکرین سے 6200 طلباء کو وطن لایا  اور اگلے دو دنوں یعنی آج اور کل مزید 7400 طلباء کو ہندوستان واپس لایا جائے گا۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے بتایاکہ ہندوستانی طلباء کو واپس لانے کے لئے ملک کی مختلف ایئر لائنز کو تعینات کیا گیا ہے، چار مرکزی وزراء جیوترادتیہ سندھیا، ہردیپ سنگھ پوری،کرن رجیجو اور جنرل وی کے سنگھ ہندوستانی طلباء کو یوکرین سے بالترتیب رومانیہ/مالڈووا، ہنگری، سلوواکیہ اور پولینڈ بھیجنے کے کام کی نگرانی اور تعاون کررہے ہیں۔ملک کی شہری ہوا بازی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے بھی لوگوں کو گھر لایا جا رہا ہے۔ 22 فروری سے شروع ہونے والے آپریشن گنگا کے تحت اب تک 6200 سے زائد افراد کو لایا جا چکا ہے جن میں سے 2185 افراد کل 10 خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعے یہاں پہنچ چکے ہیں۔ اگلے دو دنوں میں 7400 سے زائد طلباء کو لایا جائے گا۔ ان میں سے کل 3500 طلباء آج اورکل یعنی 5 مارچ کو 3900 طلبا کو لائے جائیں گے۔یہ اعداد وشمار بتا رہے ہیں کہ حکومت اپنے شہریوںکی حفاظت کے حوالے سے کس قدر سنجیدہ ہے اور کتنے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن چلا جارہا ہے لیکن ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ آسان کام نہیں ہے کیونکہ یوکرین میں دو بدو لڑائی جاری ہے اور ان جنگی حالات میں وہاں پھنسے بھارتی شہریوں کو یوکرین سے نکال کر یورپی ممالک تک ٹرانزٹ ویزا کے ذ ریعے پہنچانا آسان کام نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہزاروں کی تعداد میں بھارتی شہریوں ،جن میں اکثریت طلباء کی ہے ،کو اب تک یوکرین سے نکالاجاچکا ہے اور اب اطلاعات یہ ہے کہ بیشتر بھارتی شہری یوکرین سے نکل چکے ہیں اور اب خارکیف میں ہی کچھ طالب علم پھنسے ہوئے ہیں جن کو وہاں سے نکالنے کیلئے کوششیں مسلسل جاری ہیں۔ہمیں ذمہ دار شہریوںکا ثبوت پیش کرتے ہوئے افواہوںپر کان نہیں دھرنا چاہئے اور صورتحال کو مزید سنگین بنانے سے گریز کرنا چاہئے ۔وزارت خارجہ نے جمعرات کو واضح کیا کہ یوکرین میں ہندوستانی طلباء کے یرغمال بنائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہاکہ یوکرین میں ہمارا سفارت خانہ وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، یوکرین کی حکومت کے تعاون سے زیادہ تر طلباء کل خارکیف چھوڑ چکے ہیںاور ہمیں کسی کو یرغمال بنائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے یوکرین کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمارے طلبا کو خارکیف اور آس پاس کے علاقوں سے نکال کر مغربی حصے تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائیں۔
وزارت خارجہ کا بیان اُن لوگوں کیلئے چشم کشا ہونا چاہئے جو موجودہ صورتحال میں افواہ بازی کا سہارا لیکر ملک میں تشویش کی لہر پیدا کرنا چاہتے ہیں۔لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ حکومت نہ صرف اپنے طلباء کی بحفاظت ملک واپسی میں لگی ہوئی ہے بلکہ وہ اُن کے تعلیمی کیریئر کے حوالے سے بھی سنجیدہ ہے۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے سکریٹری لاو اگروال نے واضح کیاہے کہ یوکرین سے میڈیکل کی تعلیم چھوڑ کر وطن واپس آنے والے ہندوستانی طلباء کے سلسلے میں مناسب وقت پر مناسب کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ ادارے اس سلسلے میں فیصلہ کریں گے۔ اس صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے ہمیں فی الحال ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے حکومت کیلئے اپنے شہریوںکی بحفاظت وطن واپسی کا آپریشن آسان بنانا چاہئے اور کسی بھی مرحلہ پر حکومتی اقدامات پر سوالات نہیں اٹھانے چاہئیں بلکہ یوکرین جنگ کے نتیجہ میں متاثرہ بھارتی شہریوںکی ہمت بڑھانی چاہئے کہ وہ اس کٹھن صورتحال میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے پیاروں کو وہاں سے نکال کر ملک کی عوام اور حکومت کو سکون ملے گا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?