یوکرین میں اسلحہ ڈپو میں دھماکے

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 یوکرین //یوکرین میں ایک اسلحے کے گودام میں دھماکوں کے بعد تقریباً 20 ہزار افراد نے علاقہ چھوڑ دیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے اس واقعے کو تخریب کاری قرار دیا گیا ہے۔خرکیف کے قریب واقع بالکلیا اڈے سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر روسی نواز علیحدگی پسندوں سے لڑائی جاری ہے۔اس اسلحے کے گودام کو میزائلوں اور توپ خانے سمیت ہزاروں ٹن گولہ بارود ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔امدادی ٹیمیں شہر اور آس پاس کے دیہات سے انخلا کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔فوج کا کہنا ہے کہ یہ گودام تقریبا 350 ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس اسلحہ ڈپو سے ہتھیار جنگ زرہ علاقوں میں فوجی یونٹس کو پہنچائے جاتے تھے۔اس سے قبل دسمبر 2015 میں اس اسلحہ ڈپو کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *