Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

یوکرین جنگ بندی | امریکی تجاویزپرروسی صدرمتفق

Towseef
Last updated: March 14, 2025 9:23 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

ماسکو //روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز سے اتفاق کرتا ہے لیکن کسی بھی جنگ بندی کے لیے تنازع کی بنیادی وجوہات سے نمٹنا ہوگا اور اس سے متعلقہ تفصیلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ 2022 کے آغاز میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ حملے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور کئی قصبے ملبے کے ڈھیر میں بدل گئے۔حال ہی میں امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی پر ’غیر مشروط‘ طور پر رضامندی ظاہر کرے جس پر روس کی جانب سے اتفاق کیا گیا ہے۔امریکی جنگ بندی کی تجویز کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایت دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں اب تک کے سب سے بڑے تنازع کو ختم کرنے کا بہترین موقع ہوگا کیونکہ یوکرین بھی اس تجویز پر رضامندی ظاہر کرچکا ہے۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ بات چیت کے بعد کریملن میں پریس کانفرنس کے دوران پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہم دشمنی ختم کرنے کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی تجاویز درست ہیں اور ہم یقینی طور پر اس کی حمایت کرتے ہیں لیکن ہم اس حقیقت سے آگے بڑھتے ہیں کہ یہ جنگ بندی ایسی ہونی چاہیے کہ اس سے طویل مدتی امن قائم ہو اور اس بحران کی اصل وجوہات ختم ہو جائیں۔روسی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو ایک امن ساز کے طور پر یاد رکھا جائے، جسے ماسکو اور واشنگٹن دونوں اب ایک خطرناک پراکسی جنگ کے طور پر دیکھتے ہیں جو تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ کریملن 30 روزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز سے اتفاق کرے گا جس کے بارے میں یوکرین بھی حمایت کی یقین دہانی کرواچکا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ایسے اقدامات اٹھاسکتا ہوں جو روس کے لیے بہت خطرناک ہوں گے لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ میں امن کا خواہاں ہوں اور ایسا ضرور ہوگا۔بعد ازاں، ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ماسکو مذاکرات میں ناکام رہا تو اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی لیکن اگر وہ یوکرین میں جنگ بندی پر راضی ہو جاتا ہے تو پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

July 5, 2025

ٹیکساس میں سیلاب سے 24اموات

July 5, 2025
بین الاقوامی

پاکستان میں عمارت زمین بوس | 14افراد ہلاک،امدادی کاروائیاں جاری

July 5, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل تجاویز قبول کرے ،نئی جنگ کیلئے تیار ہیں:حماس کمانڈر

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?