کیف// یوکرین میں جاری روسی فوجی کارروائی کے درمیان ارپن میں روسی فوجیوں نے ایک امریکی صحافی کو قتل کردیا۔
کیف علاقہ کی پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔سی این این نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ روسی فوجیوں نے ایک دیگر صحافی کو زخمی کردیا۔
نیویارک ٹائمس نے اس واقعہ پر کہاکہ یوکرین کی راجدھانی کیف کے نزدیک امریکی صحافی برینٹ ریناڈکی موت کے بارے میں معلوم ہونے پر دکھ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وہ وہاں اخبار کے لئے کسی اسائن منٹ پر نہیں تھے۔
اخبار کے محکمہ رابطہ عامہ نے ٹوئٹ کیا کہ ہمیں برینٹ ریناڈ کی بارے میں معلوم ہونے سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ برینٹ ایک باصلاحیت فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر تھے، جنہوں نے برسوں دی نیویارک ٹائمس میں تعاون کیا۔ وہ یوکرین میں ٹائمس کے لئے کسی بھی اسائن منٹ پر نہیں تھے۔
بیان کے مطابق ریناڈ نے صحافی پریس بیج پہنا ہوا تھا جو انہیں کئی سال پہلے نیویارک ٹائمس نے جاری کیا تھا۔