یو این آئی
ماسکو//یوکرین کی فوج نے جمعہ کو روس کے خیرسان علاقے کے سادووئے گاوں میں ایک اسٹور پر دو بار بمباری کی، جس میں 22ہری ہلاک ہوگئے۔ علاقائی گورنر ولادیمیر سالڈو نے یہ اطلاع دی ہے۔ طاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر سالڈو نے کہا کہ حملے کے وقت اسٹور کے اندر بڑی تعداد میں گاہک اور ملازمین موجود تھے۔ رپورٹ میں سالڈو کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلا حملہ گائیڈڈ فرانسیسی فضائی بم سے کیا گیا اور دوسرا امریکی ہمارس میزائل سے کیا گیا۔ تھوڑی دیر بعد ہیمارس سے حملہ ہوا۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔”