سرینگر/پہلگام کے راستے امر ناتھ کی یاترا پر جانے والا ایک یاتری منگل کو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق گیا۔
اطلاعات کے مطابق امرناتھ گپھا کے نزدیک آج صبح ایک 65سالہ یاتری ،کرشن داس ولد آسارام ساکنہ میرٹھ اُتر پردیش (یوپی) دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ شیشناگ کے مقام پر پیش آیا جب مذکورہ یاتری نے اچانک سینے میں درد محسوس کیا اور غش کھاکر گر پڑا۔
مذکورہ یاتری کو فوری طور نزدیکی طبی امداد کے مرکز پر لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
یہ اس سال امر ناتھ یاترا کے دوران ہونے والی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے۔