عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // وزارت داخلہ نے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے 9 آئی اے ایس اور 3 آئی پی ایس افسران کا جموں و کشمیر سے باہر تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جن میں کشمیر کے صوبائی کمشنر اور چیف الیکٹورل آفیسر شامل ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تعینات 7آئی اے ایس اور 2آئی پی ایس افسران کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔اسکے علاوہ دو آئی اے ایس افسران کے تبادلے منسوخ کئے گئے ہیں۔جموں و کشمیر سے جن آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میںچیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پولے (2004 بیچ)، صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری (2005 بیچ)، سنجیو ایم گڈکر (2013 بیچ)، شکیل الرحمن راتھر (2013 بیچ)، پردیپ کمار (2013 بیچ)، راہول شرما (2013 بیچ)، چودھری محمد یاسین(2015) نتیش راجورہ(2021) اور راکیش کمار (2021) شامل ہیں۔اس کے علاوہ مرکز نے سوگت بسواس اوریشا مدگل کا تبادلہ منسوخ کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق سوگت بسواس، اب اروناچل پردیش سے جموں و کشمیر نہیں جائیں گے، اور یاشا مدگل کو جموں و کشمیر سے پڈوچیری منتقل نہیں کیا جائے گا۔جن 7 انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس افسران کو جموں و کشمیر میں تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں آشیش چندر ورما (1994 بیچ) ، انیل کمار سنگھ (1995 بیچ) نوین ایس ایل (2012 بیچ)،شریکانت بالا صاحب (2016)،، شریا سنگھل (2020)، مہیما مدن (2021) اور اننت دویدی (2021) شامل ہیں۔جن آئی پی ایس افسران کا جموں و کشمیر سے باہر تبادلہ کیا گیا ہے ان میں امیش کمار(2009)،سنجیو کمار یادو (2013) اور سندیپ گپتا (2015 بیچ) شامل ہے۔جن IPS افسران کی تعیناتی جموں و کشمیر میں کی گئی ہے ان میں لکشدیپ سے سمیر شرما (2011 بیچ) اور دہلی سے رشی کمار (2021 بیچ)شامل ہیں۔