سرینگر// چاڈوہ شہری ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتالی کال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی اوراسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے آج یعنی بدھ کولئے جارہے امتحانات ملتوی کردئے ہیں جبکہ آج کیلئے بانہال بارہمولہ ریل سروس بھی معطل کی گئی ہے ۔کشمیر یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق آج لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں جبکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میںالگ سے کیاجائے گا۔اسلامک یونیورسٹی ترجمان نے بھی آج لئے جانے والے امتحان ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ ملتوی ہونے والے امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔اس دوران ریلوے حکام کے مطابق ہڑتالی کال کے پیش نظر امکانی گڑ بڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ لیاگیا ہے کہ آج یعنی بدھ کو بانہال اور بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس معطل رہے گی۔