عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی حکام نے اتوار کی شام اسسٹنٹ پروفیسروں کے اسامیوں کے انٹرویوز ،اس معاملے پر بڑے شور شرابے کے بعد ملتوی کر دیئے۔ڈپٹی رجسٹرار(ریکروٹمنٹ)نے ایک نوٹس میں لکھا ہے “انتظامی مسائل کی وجہ سے، تمام متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامیوں کے لیے 11 سے 14 نومبر 2024 تک انٹرویوز کا جواعلان نوٹس نمبر 13 کے ذریعے کیا گیا تھا، اسے اگلے نوٹیفکیشن تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وائس چانسلر کو اعلیٰ افسران کی طرف سے انٹرویو ملتوی کرنے پر مجبور کیا گیا جب یہ بات سامنے آئی کہ یہ ان کے دور کے آخر میں منعقد کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے جانبداری اور ناانصافی کے الزامات لگے۔درخواست دہندگان نے پہلے کہا تھا کہ یونیورسٹی حکام نے تقریباً ایک سال تک مختصر فہرست سازی کے عمل پر بیٹھنے کے بعد، چندمنظور نظر درخواست دہندگان کے حق میں انٹرویوز کا شیڈول جلد بازی میں طے کیا۔”VC اپنے دور کے آخری چھ مہینوں میں انٹرویو نہیں لے سکتا، درحقیقت وہ اب سے کوئی پالیسی فیصلہ نہیں لے سکتے کیونکہ اسے غیر اخلاقی سمجھا جاتا ہے۔