عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//یونین بینک آف انڈیا نے جموں و کشمیر حکومت کو سیلاب امدادی کوششوں کیلئے 1کروڑ روپئے کا تعاون فراہم کیا۔ سول سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو باضابطہ طور پر چیک سونپا ۔ وزیر اعلیٰ نے بینک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعاون سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد اور بحالی کے اقدامات میں نمایاں مدد ملے گی۔ انہوں نے بینک انتظامیہ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اداروں اور افراد کی اجتماعی کوششیں جموں و کشمیر کو آفات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔دریں اثنا ممبر قانون ساز اسمبلی بانہال سجاد شاہین اور ممبراسمبلی بدھل جاوید اقبال نے وزیراعلیٰ سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے اپنے حلقوں سے متعلق اہم ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور لوگوں کی اہم ضروریات کو پورا کرنے میں حکومت سے مداخلت کی درخواست کی۔وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کی طرف سے ظاہر کئے گئے خدشات کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور تمام خطوں میں متوازن ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔