کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان سے جمعرات کو ٹیسٹ بیٹسمین یونس خان نے لاہور میں ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان نے یونس خان سے کہا ہے کہ وہ جب تک چاہیں اپنی کرکٹ کو جاری رکھیں۔ تاہم یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دس ہزار بناکر ریٹائر منٹ پر غور کررہے ہیں اور اپنی قسمت کو کوچنگ کی جانب آزمائیں گے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی سیریز کے دوران یونس خان اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔