لاہور، 11 اپریل (یو این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں یونس خان پاکستان کے سرفہرست کرکٹرز میں شامل ہیں۔یونس خان کی سب سے بڑی خوبی ان کی حب الوطنی ہے ۔سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل جس سے وہ محض 23 رنز کی دوری پر ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں عبور کر لیں گے ۔رمیز راجا نے ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ یونس خان اور کھیلیں اور اسی طرح رنز بناتے رہیں، کیوں کہ جب وہ بیٹنگ کرتے ہیں تو کمنٹری کرنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے ۔