ایتھینز/یو این آئی// یونان میں تھیسالی کے وسطی علاقے میں بدھ کے روز ریکٹر اسکیل پر 5.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔نیشنل آبزرویٹری انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلہ کے یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 12.16 بجے آیا۔ اس زلزلے کا مرکز ایتھنز سے 250 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا الاسونا قصبے کے نزدیک سطح زمین سے دو کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔