جموں//جے اینڈکے یونائٹیڈ سکول ٹیچرس ایسوسی ایشن نے حکومت سے گورنمنٹ آرڈرنمبر 66 ۔ای ڈی یو آف 2017 ، مورخہ 16 فروری 2017 کوواپس لینے، فروری 2014 کی ڈی پی سی سے ڈرا پ کئے گئے ماسٹروں کوایڈجسٹ کرنے، ٹیچروں کی واجب الادا تنخواہ اور ایرئیرز کی واگذاری ، تمام انچارج لیکچراروں ، ہیڈ ماسٹروں ودیگر ورکنگ افسران کے پے سکیل کو کنفرم کرنے،ٹیچروں کو غیرتدریسی ڈیوٹیوں پرتعینات نہ کرنے کامطالبہ کیاہے۔ یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے اینڈکے یونائٹیڈ سکول ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر ہری سنگھ اورجنرل سیکریٹری راجیوکمار حکومت پرزوردیاکہ ہے کہ ٹیچروں کے جائز مطالبات کوفوری طورپر پورا کیاجائے۔ انہوں نے وزیرتعلیم سے اپیل کی کہ وہ سنجیدگی سے اساتذہ کے مسائل پرغورکریں۔اس دوران پریس کانفرنس میں پردیپ سنگھ ، ڈاکٹر ششی پال سنگھ، روپ لعل ، انگت سنگھ ، راج کمار، سنیل تھاپا اورمدن سنگھ بھی موجودتھے۔