Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

یوم پاکستان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 24, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 کہا جنوبی ایشیاءکے سیاسی استحکام کیلئے مضبوط پاکستان لازمی 
سرینگر//حریت (ع) چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے یوم پاکستان کے موقعہ پر پاکستانی عوام اورحکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی و معاشی استحکام اور سالمیت اور خوشحالی کیلئے دعا کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں میرواعظ نے قرارداد پاکستان کے 77 برس مکمل ہونے پر کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے سیاسی ،قومی اور ملی تشخص کے لئے پاکستان کاوجود میں آنا ناگزیر بن چکا تھا اور برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں اور جہد مسلسل کے نتیجے میں یہ ملک وجود میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو کشمیری عوام کے مبنی برحق ، حق خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کو یہاں کی عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اول روز سے ہی اپنی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔میرواعظ نے کہا کہ جنوب ایشیائی خطے کے سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے ایک مضبوط پاکستان لازمی ہے اور یہ پاکستان کی حکومت ،عوام اور فوج کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کو ہر قسم کی بیرونی اور اندرونی خطرات سے بچانے اور اسکی سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائیں۔ حریت (ع) ترجمان نے ریاستی حکمرانوں کی جانب سے حریت (ع)چیئرمین میرواعظ عمر فاروق،حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی، لبریشن فرنٹ سربراہ محمد یاسین ملک اور دیگر مزاحمتی کارکنوں اور رہنماﺅں کو تھانہ و خانہ نظر بند کرکے اس تقریب میںان کی شرکت کو ناممکن بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس تقریب میں حریت چیئرمین اور دیگر رہنماﺅں کی شرکت کئی برسوں سے ایک معمول رہا ہے تاہم اب کی بار ریاستی حکمرانوں کی جانب سے اس شرکت پر عائد قدغن سمجھ سے بالا تر ہے ۔اس دوران محاذ آزادی کے ترجمان اعلیٰ خواجہ محمد یوسف گلکار نے یومِ پاکستان پر پاکستانی عوام اور پاکستانی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے بہت مشکور ہیں کیونکہ وہ واحد ملک ہے جوہماری حق خودارادیت کی سفارتی اور اخلاقی سطح پر حمایت کرتا ہے۔
 
صدر پاکستان کا بیان حوصلہ افزا:شبیر شاہ/جاوید میر
سرینگر//فریڈم پارٹی سربراہ شبےر احمد شاہ نے یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین کے خطاب میں جموں کشمیر کے تنازعہ کے حل سے متعلق ان کی یقین دہانی اور اور موقف کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کے لئے مشکور ہے ۔اپنے ایک بیان میں شبیر احمد شاہ نے کہا ” پاکستان ہمارے لئے ایک محسن کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کی حمایت مسئلہ کشمیر کے پُر امن اور دائمی حل کے لئے انتہائی ناگزیر ہے“ ۔شبیر احمد شاہ نے پاکستانی عوام اور قیادت کے سیاسی سوجھ بوجھ کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے پاکستان اس سلسلے میں دنیا کی حمایت حاصل کرنے کے لئے اپنے سفارت خانوں کو متحرک کرے گا اور اپنی کوششوں میں سرعت لائے گا ۔شبیر احمد شاہ نے یوم قراداد پاکستان کے موقع پردہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے خطاب میں ان کی یقین دہانی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے اسلام میں پاکستان کی ایک کلیدی حیثیت حاصل ہے اور سفارتی کوششوں سے کشمیر کے تئیں ان کی توجہ مبذول کرکے بھارت کو ریاست میں قتل و غارت سے روکا جاسکتا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت ریاست میں ایک جانب جاری تحریک آزادی کو دبانے کے لئے فوجی طاقت کا استعمال کررہا ہے اور دوسری جانب مزاحمتی قیادت کو پابند سلاسل کرکے عوامی جذبات کو دبانے کی کوششیں کررہاہے ۔شبیر شاہ نے مزاحمتی قیادت کی مسلسل نظر بندی اور ان کی فوری رہائی کے لئے پاکستان کے مطالبہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران لبرےشن فرنٹ (ح) کے چیئرمےن جاوےد احمد مےر نے موجودہ سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دوہری پالےسی کی سےاست کے ذرےعے کشمےری عوام حرےت پسند قےادت پر قدغن لگا کرآر ایس ایس کے سےاسی خواب کو کشمےر مےں پورا کرنے کے لئے موجودہ سرکار مےدان ہموار کرنے کی کوشش مےں لگا ہوا ہے۔ ےوم پاکستان کے موقعہ پر صدر پاکستان ممنون حُسےن کے بےان کا خےر مقدم کرتے ہوئے جاوےد احمد مےر نے کہاکہ تنازعہ کشمےر کی وجہ سے ہی ہند وپاک کی کشےدگی پچھلی سات دہائےوں سے جاری ہے ۔ انہوں نے صدرِ پاکستان کے کشمےر کے حوالے سے دئے گئے بےان کو نےک شگون اور وقت کی ضرورت قرار دےتے ہوئے حکومت ہند سے کہا کہ وہ ہٹ دھرمی اور ضد کی پالیسی ترک کر کے تنازعہ کشمےر کے آخری حل کے لئے تےار ہو جائے۔ 
 
دختران کے اہتمام سے تقاریب کا انعقاد
سرینگر//دختران ملت کے ایک بیان کے مطابق جمعرات کو وادی میں کئی مقامات پریوم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔بیان کے مطابق پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق سب سے بڑی تقریب کا اہتمام سرینگر میں ہوا جس کی صدارت پارٹی سربراہ آسیہ اندرابی نے کی اور اس پروگرام میں سینکڑوں پارٹی ممبران نے شرکت کی۔ان تقاریب میں پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور پاکستان کا ملی ترانہ پڑھاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ اندرابی نے کہا” ہم اپنی سرزمین پر یہ دن منا رہے ہیں جس پر بھارت نے قبضہ جما رکھا ہے“۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب قضیہ ہے لیکن یہاں ان تقاریب کا انعقاد ہندوستان کیلئے ایک پیغام ہے۔بیان کے مطابق ان تقاریب میں شریک خواتین نے تجدید عہد کیا کہ 23 مارچ 1940 کو پاس کی گئی قرارداد پاکستان کا مکمل اطلاق ہونے تک جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیرمیں بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، شدید گرمی سے راحت

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال

July 8, 2025
کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?