سرینگر//گلوبل ویژن سکول ترال کی جانب سے سے یوم مادرکی مناسبت سے ایک روزہ پروگرام کا انعقادکیا گیا ۔سکول میں زیر تعلیم طالب علموں نے اس موقعہ پر مختلف پروگرام پیش کرنے کے علاوہ مقالے بھی پیش کئے۔ تقریب میںسکول انتظامیہ کی جانب سے زیر تعلیم بچوں کی ماﺅں کو خصوصی طورمدعو کیاگیا تھا۔اس موقعہ پر سکول کے چیئرمین پیر کفایت اللہ نے کہا کہ ادارے کی کوشش ہے کہ بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور اخلاقی تعلیم سے منورکیا جائے۔ادھر ترہگام کپوارہ کے نیو ماڈل سکول میںیوم مادر کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کی صدارت کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگا ر اشرف چراغ نے انجام دئے ۔اس موقع پر بچو ں نے رنگا رنگ پرو گرام پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا جبکہ بچو ں کی ماﺅں نے سکول انتظامیہ کو اپنے نیک مشورو ں سے نوازا ۔