عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //یوم عاشورہ کے پیش نظر ٹریفک پولیس سرینگر نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ یوم عاشورہ کے جلوس شہر کے روایتی راستوں سے گزرنے کے پیش نظریہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ بوٹہ کدل سے مرکزی امام باڑہ جڈی بل تک مرکزی ذوالجناح جلوس نکالا جائے گا، جس سے جڈی بل اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگی۔ ایڈوائزری کے مطابق ’’ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت اور عام لوگوں کی سہولت کیلئے کہا گیا ہے کہ جڈی بل کی طرف جانے والی ٹریفک کو فردوس سینما، مل اسٹاپ، لال بازار، بوٹہ کدل اور چھٹی پادشاہی سے موڑ دیا جائے گا۔اس میں مزید کہا گیا ہے ’’لالچوک سے صورہ کی طرف جانے کا ارادہ رکھنے والے ٹرانسپورٹروںیا اس کے برعکس ڈاکٹر علی جان روڈ کو اپنائیں اور زکورہ سے لالچوک کی طرف جانے والے ٹرانسپورٹروںاس کے برعکس فورشور روڈ کو اپنائیں‘‘۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ گوجوارہ سے جڈی بل کی طرف آنے والی گاڑیوں کو فردوس سینما سے ڈاکٹر علی جان روڈ سے سازگری پورہ کی طرف موڑ دیا جائے گا اور لالچوک سے بادام واری کی طرف آنے والی گاڑیوں کو چھٹی پادشاہی سے کاٹھی دروازہ کی طرف موڑ دیا جائے گا‘‘۔