Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

یوم شہدا پر سرکاری تعطیل بحال کی جائے:بخاری زیر التوا ترقیاتی پرجیکٹوں کو ترجیح دینے کا مطالبہ

Mir Ajaz
Last updated: July 5, 2025 11:32 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے 13جولائی کے شہدا کی یاد میں سرکاری تعطیل بحال کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے جموں کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانڈی کو لولاب اور گریز سے ملانے والی زیر التوا ٹنل منصوبوں پر عمل کیا جائے تاکہ مقامی آبادیوں کے درمیان فاصلے کم ہوں اور سفر کے مشکلات آسان ہوسکیں۔ اپنی پارٹی کے قائد نے مرکزی سرکار سے مزید تاخیر کے بغیر جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کی اپیل بھی کی۔اپنی پارٹی کے صدر نے یہ مطالبات ہفتہ کوشمالی ضلع بانڈی پورہ کے ٹائون ہال میں منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کئے۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر سمیت دیگر سرکردہ رہنمائوں نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 13جولائی یعنی یوم شہدا قریب آرہا ہے۔ یہ ہمارے وہ ہیرو تھے، جو آمریت کے خلاف ڈٹ گئے اور اپنی زندگیاں قربان کرگئے۔میں ان شہدا کے اعزاز میں 13جولائی کی سرکاری تعطیل کو بحالی کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ کیا موجودہ سرکار اتنا بھی نہیں کرسکتی ہے، یا پھر اس کے لئے بھی اسے دلی کی منظوری چاہئے۔مرکزی حکومت سے جموں کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا’’ میں مرکزی سرکار سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر میں طویل عرصے سے زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دے، خاص طور بانڈی پورہ، گریز ٹنل اور بانڈی پورہ، لولاب بذریعہ آلوسہ ٹنل، جن کی تعمیر سے متعلقہ آبادیوں کو کافی راحت پہنچے گی۔اپنی پارٹی کے صدر نے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ ان سیاحتی مقامات کو بھی کھولنے کے احکامات دیں، جو ابھی تک بند ہیں۔انہوں نے کہا’’ گریز وادی ابھی تک کیوں بند ہے؟ لوگوں کو آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ ان علاقوں میں حفاظت کو یقینی بنانا سیکورٹی ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے لیکن انہیں مسلسل بند رکھنا کوئی حل نہیں ہے۔ میں ایل جی سنہا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ باقی سیاحتی مقامات کو بھی دوبارہ کھول دیا جائے‘‘۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9ماہ کے اقتدار میں رہنے کے بعد بھی منتخب حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے اور عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کر سکی۔انہوں نے کہا’’ جب این سی کو بڑے مینڈیٹ کے ساتھ منتخب کیا گیا تھا اور جموں و کشمیر میں بی جے پی ایک سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے طور پر منتخب ہوئی تھی، تو ہم نے سوچا تھا کہ یہ حکومت اور اپوزیشن بھر پور طاقت کے ساتھ اپنا اپنا کردار ادا کریں گی جس کے نتیجے میں عوام کو ایک بہتر حکمرانی میسر ہوگی۔ اس وقت ہم نے فیصلہ کیا کہ حکومت کو اپنے وعدے پورے کرنے کا بھرپور موقعہ دیا جانا چاہیے اور اسکی مخالفت نہیں کی جانی چاہیے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ ان نو مہینوں کے دوران، ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ نہ صرف یہ کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے اور اپنے ہی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے، بلکہ بی جے پی بھی بطور اپوزیشن اپنا کردار نبھانے میں ناکام رہی ہے۔ دونوں اپنے سیاسی فائدے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں اپنی پارٹی خاموش نہیں رہ سکتی۔ ہم عوامی مسائل اور شکایات کو مسلسل اجاگر کرتے رہیں گے‘‘۔تقریب کے دوران کئی سماجی و سیاسی کارکنوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اپنی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں نیشنل کانگریس ٹریڈ یونین لیڈر وسیم احمد شیخ اور ان کے ساتھی اور محمد شفیع سیر، نادر علی کھٹانہ اور دیگر اشخاص شامل تھے۔ پارٹی قائدین نے ان کا پارٹی میں پرتپاک استقبال کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?