سرینگر/حکام نے سنیچر کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پرپائین شہر کے بعض علاقوں میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے ممکنہ مظاہروں کو روکنے کیلئے پابندیاں کی ہیں۔
جموں کشمیر میں ہر سال13جولائی کو یوم شہداکے طور منایا جاتا ہے۔1931میں آج ہی کے دن ڈوگرہ مہاراجہ کی فورسز نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر گولیاں چلاکرمتعدد افراد کو موت کے گھاٹ اُتارا تھا۔
اس دن سرکاری طور تعطیل منائی جاتی ہے اور مزار شہدا ،واقع نقشبند صاحب سرینگر پر جاکر شہدا کی قبروں پر گلباری کی جاتی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پرانے شہر کے بعض علاقوں میں ''امن و قانون کی صورتحال بنائے رکھنے کیلئے''لوگوں کی نقل و حمل پر پابندیاں کی گئی ہیں۔
آج صبح مزار شہدا پر سب سے پہلے حاضری دینے والوں میں گورنر کے مشیر خورشید گنائی شامل تھے جنہوں وہاں فاتحہ پڑھی اور پھول نچھاور کئے۔