عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ//ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کشتواڑنے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں لائن ڈپارٹمنٹس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں یوم جمہوریہ 2024 کی تقریبات کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی تقریب ضلع ہیڈ کوارٹر کشتواڑ میں منعقد کی جائے گی جبکہ مقامی انتظامیہ سب ڈویژن بلاک اور تحصیل کی سطح پر تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کے ضلعی سربراہوں کے ساتھ ساتھ ماتحت افسران اور اہلکاروں کو ضلع ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ایس ڈی ایم، تحصیل اور بلاک کی سطح پریوم جمہوریہ تقریب میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پرچم کشائی کے انتظامات، مارچ پاسٹ، ثقافتی اشیاء ، بیٹھک کے انتظامات، سٹیج کی ترتیب اور تقریب کے لئے جگہ کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں پولیس حکام کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، طبی سہولیات، صفائی، ٹرانسپورٹ، ٹریفک ریگولیشن، سرکاری عمارتوں کی روشنی، فائر ٹینڈرز کی تعیناتی، بیٹھنے کے انتظامات کے علاوہ دعوت ناموں کی تقسیم وغیرہ کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہر محکمے کو مختلف انتظامات کی ذمہ داریاں تفویض کیں اور اس عمل کی نگرانی کے لئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دیں۔سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز نے تقریب کے سلسلہ میں اپنی تجاویز دیں ۔