نئی دہلی//صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ہندوستانی بحریہ اور ملک کے عوام کو یوم بحریہ کی مبارکباد دی۔ مسٹر کووند نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‘‘ یوم بحریہ کے موقع پر ہندوستانی بحریہ اور بحریہ کے جوانوں کو میری نیک خواہشات۔ہماری سمندری سرحدوں اور تجارتی آبی گزرگاہوں کی حفاظت اورآفات کے وقت ملک کے عوام کی مدد کرنے کے تئیں عہد بستگی کے لئے ملک کو آپ پر فخر ہے ۔ یوم بحریہ سال 1971 کی ہند۔ پاک جنگ میں ہندوستان کی فتح کی یاد میں ہر برس 4 دسمبر کو منایا جاتا ہے ۔ادھر زیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندوستانی بحریہ اور ملک کے باشندوں کو ‘یوم بحریہ’کی مبارک باد دیتے ہوئے ملک کی سلامتی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹ کر کے کہا ، ‘‘ ہندوستانی بحریہ کے بہادر جوانوں اور ان کے کنبوں کو ‘یوم بحریہ’کی مبارک باد۔ ملک کی حفاظت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں بحریہ کے کردار کے لئے ملک بحریہ کے تئیں ممنون ہے ’’۔ ‘یوم بحریہ’ 1971 میں ہوئے ہندوستان -پاکستان جنگ کی فتح کی یاد میں ہر سال چار دسمبر کو منایا جاتا ہے ۔ 1971 کو پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایس ایم نندا کی قیادت میں‘آپریشن ترشول’ چلائی تھی اور کراچی میں واقع پاکستانی بحریہ کے اڈوں پر حملہ کرکے اس کے تین بحری جہاز کو تباہ کر دیا تھا۔ یو این آئی