بھدرواہ // بی جے پی مہلا مورچہ کی جانب سے گندوہ میں یوم الحاق منانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا مقصد پارٹی کارکنوں خصوصاً خواتین کو ریاست جموں و کشمیر کا بھارت کے ساتھ ہوئے الحاق کے بارے میں جانکاری دینا تھا ۔اس سلسلہ میںضلع جنرل سیکرٹری وومن ونگ سونیا رائو کی موجودگی میںایک سیمنار کا انعقاد بھی کیا گیا ۔سیمنار میں کارکنوںکی کافی تعداد نے شرکت کی۔سیمانر کا مقصد لوگوں میں ریاست کا بھارت کے ساتھ ہوئے الحاق پر پیدا کئے جا رہے انتثار کو دور کرنا تھا ۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سونیا رائو نے کہا تب کے مہاراجہ نے بھارت کے ساتھ غیر مشروط الحاق کیا ہے، جو کہ حتمی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کشمیر اور وادی چناب کی ایک خاص اکثریت قوم پرست ہے اور وہ خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی دائرے والے لوگ ہیں ۔تقریب کے دوران مقررین نے کارکنوں کو دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو اصل الحاق نامہ سے باخبر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ انکے شکوک و شبہات دور ہو جائیں۔