سری نگر// یوم آزادی کے پیش نظر شہر سری نگر کے قرب و جوار بالخصوص حساس مقامات میں سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔وادی کشمیرکے دیگرحساس علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کو مزید چوکنا کیا گیا ہے۔
شہر سرینگر کی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر ناکوں میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں لوگوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی پوچھ گچھ اور جامہ تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔
حکام نے پہلے ہی اس بات کا اعلان کر رکھا ہے کہ سری نگر میں حسب سابق یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
حکام نے یوم آزدی کی تقریب کے دوران سرینگر شہر کی ڈورنز کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
وادی کے دوسرے علاقون خاص کر ضلع صدر مقامات میں بھی سیکورٹی مزید سخت کی گئی ہے اور خاص سڑکوں اور تنصیبات کی نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے۔(مشمولات یواین آئی)