نئی دہلی،// یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے اس بار وزیر اعظم نریندر مودی کا متحدہ کے نام خطاب تھوڑا چھوٹا رہے گا۔مسٹر مودی نے آج ریڈیو پر من کی بات پروگرام میں خود اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مسلسل یہ شکایت مل رہی تھی کہ یوم آزادی پر ان کی تقریر بہت طویل ہو جاتی ہے اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس باروہ اپنی تقریر کو چھوٹا رکھیں گے ۔وزیر اعظم نے کہا، ''گزشتہ 3 بار کی میری 15 اگست کی تقاریر کے بارے میں مجھے ایک شکایت مسلسل سننے کو ملی ہے کہ میری تقریر تھوڑی لمبی ہو جاتی ہے ۔ اس بار میرے دل میں یہ خیال آیا ہے کہ میں اسے چھوٹا کروں۔ زیادہ سے زیادہ 40-45-50 منٹ میں مکمل کروں۔ میں نے اپنے لئے قوانین بنانے کی کوشش کی ہے ۔ پتہ نہیں، میں کر پاؤں گا کہ نہیں کر پاؤں گا۔ لیکن میں نے اس بار کوشش کروں گا کہ اپنی تقریر چھوٹی کیسے کروں! دیکھتے ہیں، کامیابی ملتی ہے کہ نہیں ملتی ۔''انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو انہیں ملک کے 'پردھان سیوک' کے طور پر لال قلعے سے عوام سے بات کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں ایک شخص نہیں بولتا بلکہ لال قلعے سے سوا سو کروڑ ہم وطنوں کی آواز گونجتی ہے ۔ ان کے خواب کو الفاظ میں باندھنے کی کوشش ہوتی ہے ۔