سرینگر// حریت (ع) ،دختران ملت، انجمن شرعی شیعیان، پیپلز فریڈم لیگ اور تحریک مزاحمتنے پاکستان کی یوم آزادی کے موقعہ پر وہاں کے عوام ، حکومت اور فوج کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جموںوکشمیر کے عوام کے حق و انصاف پر مبنی پیدائشی حق، حق خودارادیت کی تحریک کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی سطح پر مسلسل حمایت کرنے کی وجہ سے ہمارا ایک محسن اور بہی خواہ ملک ہے اور پاکستان کی آزادی کے موقعہ پر پوری کشمیری قوم پاکستان کے امن، سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کیلئے دل سے دعا گو ہیں ۔حریت بیان میںکہا گیا کہ پاکستان کا وجود پورے عالم اسلام کیلئے ایک آہنی قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے اورپاکستان کے استحکام سے ہی عالم اسلام اور اس پورے خطے کا استحکام مربوط ہے ۔بیان میں دعا کی گئی ہے کہاللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں اور ریشہ دوانیوں سے محفوظ رکھے تاکہ یہ ملک عالم اسلام کی قیادت کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی پر امن جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے۔بیان میں آئے دن شہرسرینگر کے پائین علاقوں میں کرفیو کے نفاذ ،قدغنوں اور بندشوں کے عائد کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر میں کہیں پر بھی کوئی واقعہ رونما ہو تو اسکا نزلہ شہر خاص کے عوام پر گرتا ہے ۔ دختران ملت بیان کے مطابق پارٹی کی طرف سے پیر کو جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں یوم آزادی پاکستان کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔بیان کے مطابق مجالس میں پاکستان کے استحکام اور جموں وکشمیر کی آزادی کے لئے دعاکی گئی اور پاکستانی ترانے بھی گائے گئے۔انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن نے پاکستانی قوم و قیادت کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی، تعمیر و ترقی اور دائمی استحکام کیلئے دعا کی۔ اپنے ایک بیان میںآغا حسن نے کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کے دیرینہ خواب کی روشن تعبیر ہے۔ اس نظریاتی مملکت کا استحکام دنیائے اسلام کیلئے ازحد ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم اور مظلوم کشمیریوں کے اٹوٹ رشتے کو دنیا کی کوئی طاقت متزلزل نہیں کرسکتی۔ پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سا لمیت، سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لئے دعا کی ہے ۔تحریک مزاحمت چیئرمین بلال صدیقی نے پاکستانی عوام اورحکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے پاکستان کا وجود ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔