سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو یومیہ کورونا معاملوں میں مزید کمی واقع ہوگئی اور یہاں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران231نئے کورونا کیس سامنے آئے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ ان میں 138کیس وادی کشمیر جبکہ83کیس صوبہ جموں میں سامنے آئے۔
اس طرح یو ٹی میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 317481تک جاپہنچی۔
گذشتہ شام سے یہاں 2کورونا مریض جاں بحق ہوگئے جس سے کورونا ہلاکتوں کی تعداد4345ہوگئی۔