عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//آرسیلر متل نیپون اسٹیل انڈیا(اے ایم/این ایس انڈیا)نے جموں و کشمیر میںیورپی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ایک اعلیٰ کارکردگی کا حامل کلر کوٹیڈ اسٹیل لانچ کیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی شدید سردی، طویل سرد موسم اور برف و باراں اکثر اسٹیل کو زنگ اور خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں، جس کی وجہ سے پائیدار اسٹیل کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ آپٹیگل پرائمکو اس فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اسے تعمیراتی منصوبوں جیسے جدید ترین ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن، شاہراہوں اور پورے خطے میں دیگر اہم ترقیاتی کاموں کے لیے مثالی بناتا ہے۔آرسیلر متل پائیداری کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتی ہے۔اے ایم/این ایس انڈیامیں سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر اور نائب صدر رنجن دھر نے کہا’’جموں و کشمیر میںآپٹیگل پرائم کی دستیابی ہمارے متنوع رینج کے صارفین کو معیاری اور پائیدار ی فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ یورپی معیار کے آپٹیگل رینج کو سخت ماحول میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے جو بے مثال مزاحمت اور پائیداری فراہم کرتی ہے‘‘۔ دھر نے خطے کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی میںاے ایم/این ایس انڈیا کی حالیہ خدمات پر بھی روشنی ڈالی، جس میں دو مشہور منصوبوں کیلئے اسٹیل کی فراہمی بھی شامل ہے۔پونے میںاے ایم/این ایس انڈیا کی جدید سہولت پر تیار کردہ، آپٹیگل پرائم ‘میک ان انڈیا’ مشن کی عکاسی کرتا ہے اور پائیداری کے سخت معیارات پر پورا اترتا ہے۔