یو این آئی
مونٹیویڈیو// یوروگوئے نے ڈارون نونیز اور نکولس ڈی لا کروز کے دو گول کی بدولت فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں برازیل کو 2-0 سے شکست دے دی۔منگل کو کھیلے گئے اس میچ میں، لیورپول کے اسٹرائیکر نونیز نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے بلیٹ ہیڈر کے ساتھ اسکورنگ کا آغازکیا، جس نے بائیں فلینک سے میکسمیلیانو آراؤجو کے کراس کے بعد گول کیپر ایڈرسن کو چکما دیتے ہوئے گول کردیا۔اس کے بعد میزبان ٹیم کے کروز نے دوسرا گول کر کے برتری دگنی کر دی۔مونٹیویڈیو کے سینٹینیریو اسٹیڈیم میں اس جیت کے بعد یوروگوئے 10 ٹیموں کے جنوبی امریکی گروپ میں چار میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور گول کے لحاظ سے برازیل سے آگے ہے۔