مانیٹرنگ ڈیسک
میڈرڈ/یوروکپ کی ٹرافی لئے فاتح اسپینش ٹیم کا اپنے وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔میڈرڈ کی سڑکوں پر ریکارڈ چار مرتبہ یوروپین چیمپین شپ جیتنے والی ٹیم کو دیکھ کر مداح جھوم اٹھے، مداحوں نے اپنے ہیروز کا شاندار استقبال کیا۔ٹیم نے پیر کو جرمنی سے ہسپانوی دارالحکومت کا سفر کیا اور سب سے پہلے اسپین کے بادشاہ فیلیپ ششم اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس کے بعد شہر میں جشن جاری رہا جب حامی سیبلز اسکوائر پر جمع ہوئے اور اپنے ہیروز اور ہنری ڈیلاونے ٹرافی کو دیکھنے کی امید میں اسپین کی اوپن ٹاپ بس پریڈ کے لیے سڑکوں پر قطار میں کھڑے ہوئے۔میڈرڈ کے سائبیلس اسکوائر پر ایک اسٹیج پر ہسپانوی ٹیم کے یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ ٹائٹل کی تقریبات کے دوران اسپین کے ڈینی اولمو ٹرافی تھامے ہوئےدیکھے گئے۔ اسپین کی ٹیم کے کپتان الوارو موراتا، مائیکروفون کے ساتھ، ٹیم کے ساتھی لامین یامل کو شائقین سے متعارف کرایا۔ برلن میں اتوار کی شام یورو 2024 فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔دوسری جانب یوروکپ کے فائنل میں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے منیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے استعفا دے دیا۔اپنے استعفے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی اور نئے باب کے آغاز کا وقت کا ہے، بطور منیجر اسپین کے خلاف یوروکپ کا فائنل میرا آخری میچ تھا۔