را جاارشاد احمد
گاندربل //محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل راجندر سنگھ تارا نے ضلع گاندربل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ کی جانب سے گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،ساتھ ہی ضلع میں جاری کھیل سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔ڈائریکٹر موصوف نے گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی،کھیل میدان میں ہورہے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار پر تبادلہ خیال، انڈور کھیلنے جانے والے کھیلوں کے فروغ کیلئے اعلی حکام سے تفصیلی بات چیت کی۔ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کشمیر ، سپورٹس کونسل کے ایگزیکٹیو انجینئر، فزیکل کالج کے اعلی حکام اور عملہ سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران فزیکل کالج میںMPEd تیسرے سمسٹر، چوتھے سمسٹر، اور BPEd کے طلبا کی لگن اور جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں تعلیمی کامیابی، اور بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔