یقین ہے عمر عبداللہ امن اور ترقی لائیں گے:دیوے گوڑا

Mir Ajaz
1 Min Read

بنگلورو/عظمیٰ نیوز ڈیسک/ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے بدھ کو کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عمر عبداللہ، جنہوں نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا، خطے میں امن اور ترقی لائے گا۔گوڈا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’جے ڈی(ایس) سرپرست نے نیشنل کانفرنس رہنما کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ خطے میں امن اور ترقی لائے گا۔انکا کہنا تھا فاروق عبداللہ(عمر کے والد)ایک عزیز دوست ہیں،جس کا میرے دل میں بہت خاص مقام ہے، میری ان کے لیے بھی نیک تمنائیں ہیں، خدا جموں و کشمیر کو برکت دے ،” ۔

Share This Article