سرینگر//نئی دہلی سے یشونت سنہا کی سربراہی والاسول سوسائیٹی گروپ تیسری مرتبہ2روزہ دورے پروادی وارد ہوا۔مذکورہ سیول سوسائٹی گروپ وادی کشمیر میں امن کی بحالی کے سلسلے میں اپنی سر گرمیاں جاری رکھے گا ،جس دوران وہ بحالی مذاکرات کیلئے بحالی راہ تلاش کرنے کی کوشش کرے گا ۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی سربراہی والا سیول سوسائٹی گروپ بدھ کو تیسری مرتبہ دو روزہ دورے پروارد کشمیرہوا۔گروپ کے سربراہ نے کہا کہ ان کا کشمیر آنے کا واحد مقصد یہاں امن کی فضاء قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکے ساتھ وفد میں کپل کاک اے وی ایم(آر)،بھارت بھوشن ،ایڈیٹر کیچ نیوز اور سشہو بھا باروے سربراہ سینٹر فار ڈائیلاگ اینڈ وی کنسیلیشن شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ گروپ کل سے اپنی سر گرمیاں شروع کرے گا ۔یشونت سنہا کے بتایا کہ ہم یہاں ایک پھر اس لئے وارد ہوئے تاکہ ہم امن اور مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھ سکے۔ان کا کہناتھا دو روزہ دورے کے دوران اُن کا گروپ سماج کے مختلف حلقوں سے ملاقات کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ17اور18اگست کو ان کا گروپ مختلف لوگوں سے ملاقات کر ے گا ۔تاہم جن افراد سے وہ ملاقات کرنے جارہے ہیں ،اسکے بارے میں انہوں نے کوئی جانکاری نہیں دی ۔یاد رہے کہ مذکورہ گروپ نے اپنے دو دوروں کے دوران حریت لیڈران اور مین اسٹریم سیاسی لیڈران سے ملاقات کی تھی جبکہ مذکورہ گروپ سیول سوسائٹی سے بھی ملاقی ہواتھا ۔مذکورہ گروپ اکتو بر کے مہینے میں ایجی ٹیشن کے دوران وارد کشمیر پہلی بار ہوا تھا ۔اس قبل مذکورہ سیول سوسائٹی گروپ کے ایک ممبر اور سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے واضح کیا تھاکہ این آئی ائے طرز کے نقطہ نظر سے مسئلہ حل ہونے کی امید نہیں ہے۔سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ میں نامہ نگاروںکے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اس دورہ کا مقصد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اورحالات سے متعلق مزید جانکاری حاصل کرنا اور مزید آئندہ نقشہ راہ سے متعلق مزید تجویز حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہاتھا کہ بعد میں اس کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے علاوہ عوام کے سامنے پیش کیا جائے گاتاکہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کئے جاسکیں۔