Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

یشامدگل کی زیرِ نگرانی ڈوڈہ میں سپیشل سمری ری ویژن | الیکشن کمیشن کی تنصیبات کا دورہ کیا یشامدگل کی زیرِ نگرانی ڈوڈہ میں سپیشل سمری ری ویژن | الیکشن کمیشن کی تنصیبات کا دورہ کیا

Towseef
Last updated: November 27, 2023 12:34 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

ڈوڈہ//اِی سی آئی نے حال ہی میں آئندہ اِنتخابات سے قبل اِنتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کیا ہے جس کا مقصد غلطیوں سے پاک اِنتخابی فہرستیں تیار کرنا ہے جس میں نئے اہل رائے دہندگان کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہے جویکم ؍ جنوری 2024ء کو 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے ہیں۔کمشنر سیکرٹری اِمدادِ باہمی یشا مدگل جو ڈوڈہ ضلع کے لئے اِنتخابی فہرستوں کے لئے مبصر بھی نامزد ہیں، نے اتوار کو ڈی ای او ڈوڈہ ہرویندر سنگھ (ڈی سی)، اِی آر اوز، اے اِی آر اوز، بی ایل اوز اور دیگرشراکت داروں سے کے ساتھ بات چیت کی اور فوٹو ووٹر لسٹ کی جاری سپیشل سمری ری ویژن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔آج یوم آئین پر کمشنر سیکرٹری کی زیر صدارت میٹنگ کے دوران تمہید پڑھنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔اُنہوںیکم ؍ جنوری 2024ء کوکوالیفائنگ تاریخ کے حوالے سے اِنتخابی فہرستوں کی جاری سپیشل سمری رِی ویژن جا ئز ہ لینے کے لئے ڈوڈہ کے پولنگ سٹیشنوں کا ایک وسیع دورہ بھی کیا۔یشا مدگل نے الیکشن آفس، کنٹرول روم اور سٹرانگ روم کا معائینہ کیا اور ای وی ایم، الیکشن سے متعلق مشینری اور ریکارڈ کی محفوظ تحویل پر اَپنے اطمینان کا اِظہار کیا۔کمشنر سیکرٹری نے ڈی سی آفس کمپلیکس ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ بوتھ لیول ایجنٹوں کا تقرر کریں اور انہیں فعال کریں تاکہ ہر پولنگ سٹیشن کے لئے بغیر غلطی تصویری انتخابی فہرستوں کو اَپ ڈیٹ کرنے اور تیار کرنے میں اِنتخابی اَفسروں کی مدد کی جاسکے۔کمشنر سیکرٹری نے ای آر اوز، اے ای آر اوز اور بی ایل اوز کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران ہر اہل رائے دہندگان کو اِنتخابی فہرست میں شامل کرنے پر زور دیا تاکہ مقررہ وقت کے اندر غلطیوںکے بغیر فوٹو ووٹر لسٹ تیار کی جاسکے۔یشا مدگل نے نئے اہل ووٹروں بشمول جسمانی طور خاص افراد کے اندراج کے لئے آبادیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر سائنسی حسابات کے مطابق اہداف مقرر کرنے کو کہا تاکہ ہر اہل شہری آئندہ اِنتخابات کے دوران اپنے نمائندے کے اِنتخاب میں شامل ہو۔کمشنر سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ ڈوڈہ میں تین اسمبلی حلقے ہیںجن میں 51 بھدرواہ، 52ڈوڈہ اور 53 ڈوڈہ ویسٹ جن میں 529 پولنگ سٹیشن، 22 زون اور 109 سیکٹر ہیں۔ ضلع میں آج تک رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3,02,227 ہے۔ صد فیصد ووٹروں کو اِی پی آئی سی جاری کئے گئے ہیں اور اِنتخابی فہرستوں میں موجود تضادات کو دور کیا گیا ہے۔کمشنرسیکرٹری نے ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈہ کے ساتھ مختلف پولنگ سٹیشنوں کا معائینہ کیا جن میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول (بوائز) ڈوڈہ، پشوپالن کے دفتر ڈوڈہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گرلز (ڈوڈہ)، ایگری کلچر کمپلیکس ڈوڈہ، ٹاؤن ہال ڈوڈہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھیلنی، گورنمنٹ ہائی سکول جٹھی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اسر شامل ہیں۔ ڈی ای او ڈوڈہ نے آبزرور کو آگاہ کیا کہ تقریباً تمام پولنگ سٹیشنوں پر اے ایم ایف موجود ہیں اور گزشتہ ہفتے کی جائزہ میٹنگ میں ان کی طرف سے محسوس کی گئی کچھ خامیوں کو 3؍ دسمبر 2023 تک درست کیاجائے گا۔یشا مدگل نے ضلعی اِنتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ بی ایل اے اور بی ایل اوز کے لئے ورکشاپ کا اِنعقاد کریں تاکہ ان کی مربوط کوششیں اِنتخابی مشینری اور سیاسی جماعتوں کے درمیان خامیوں کے بغیرفوٹو ووٹر لسٹ کی تیاری میں فرق کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو میں سڑک حادثہ ، دویاتری زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?