سری نگر //کمشنر سیکرٹری اِمدادِ باہمی یشامدگل نے جموںوکشمیر یوٹی میں اننت ناگ سینٹرل کوآپریٹیو لمٹیڈ اور بارہمولہ سینٹرل کوآپریٹیو بینک لمٹیڈ کے شاخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔منعقدہ جائزہ میٹنگ میں آج ان کوآپریٹیو بینکوں کے مختلف اہم پہلوئوں بشمول مجموعی او رخالص نان پرفارمنگ اثاثے ( این پی اے ) ، ڈیپازٹوں ، کیش اِن ہینڈ ، واجبات ، کیپٹل ٹورسک ویٹیڈ اَثاثوں کا تناسب ( سی آر اے آر ) فیصد ، اَچھی طرح سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شاخیں ، نقصان کے فیصد کو کم کرنے اور بحالی کوبڑھانے کے اقدامات پر توجہ دی گئی ۔میٹنگ میں رجسٹرار کوآپریٹیو سوسا ئٹیز ، منیجنگ ڈائریکٹروں اننت ناگ سینٹرل کوآپریٹیو بینک لمٹیڈ اور بارہمولہ سینٹرل کوآپریٹیو بینک لمٹیڈ ،ایڈیشنل آر سی ایس ، فائنانس ڈائریکٹر کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ، برانچ منیجروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ حصہ لیا۔دورانِ میٹنگ منیجنگ ڈائریکٹروں نے اَپنے اَپنے بینکوں کی طبعی اور مالی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔