کرناٹک میں کس کی حکومت بنے گی ،آخر کار یہ طے ہو گیا ہے۔جانکاری خے مطابق گورنر وجو بھائی والا نے حکومت بنانے کیلئے سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو منتخب کیا ہے۔بی جے پی ذرائع کے حوالے سے ایسی خبر آ رہی ہے کہ گورنر نے بی ایس یدیو رپا کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق،یدیو رپا کل صبح 9:30 بجے سی ایم عہدے کا حلف لیں گے۔حالانکہ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پء صدر امت شاہ موجود نہیں رہٰن گے۔یدیو رپا کو اسمبلی میں 10 سن کے بعد اکثریت ثابت کر نی ہوگی۔لوک سبھا کے سابق اسپیکر سومناتھ چٹرجی نے کہا ہے کہ کرناٹک کے گورنر کو حکومت سازی کیلئے پہلے بی جے پی کو دعوت دینی چاہیے کیوں کہ وہ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔نامہ نگارسے بات کرتے ہوئے سومناتھ چٹرجی نے کہا کہ چوں کہ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اس لیے حکومت سازی کا موقع اسے ملنا چاہیے ۔سینئر کمیونسٹ لیڈر نے کہا کہ اگر بی جے پی یہ دعویٰ کرتی ہے اس کے پاس اکثریت ہے تو گورنر کرناٹک اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلاکر بی جے پی کو اکثریت ثابت کرنے کا موقع دینا چاہیے ۔لوک سبھا کے سابق اسپیکر نے کہا کہ اگر بی جے پی اکثریت ثابت نہیں کرپاتی توکانگریس اور جنتادل سیکولر اتحاد کو حکومت سازی کا موقع دینا چاہیے ۔یواین آئی ۔