سرینگر //جے اینڈ کے یتیم فائونڈیشن کولگام نے بیت الہلال چولگام کولگام کو ایک ایمبولنس گاڑی فراہم کی اس سلسلے میں وہاں ایک عظیم و شان تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں جے اینڈ کے یتیم فائونڈیشن کے چیئرمین منیراحمد ڈار نے عوام کو ہر ممکن سہولیات بہم پہچانے کی یقین دہانی کرائی اور لوگوں کو فائونڈیشن کا ساتھ دینے کے لئے اظہار تشکر کیا ۔ تقریب پر مہمان خصوصی اسلامی اسکالر اور عالم دین شیخ محمد حسن نے جے اینڈ کے یتیم فائونڈیشن کے کام کو سہراتے ہوئے لوگوں کو خدمت خلق کے میدان میں آگے آنے کی تاکید کی۔